اُستمان نیوز۔۔۔۔۔پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی نے اڈیالہ کے باہر پیش آنے والے واقعے کے سلسلے میں قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی ہے۔ تحریک میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ اڈیالہ نے ارکان اسمبلی کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیا اور ایس ایچ او کی ایما پر ارکان اسمبلی کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔
تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ بطور ارکان قومی اسمبلی ان کے استحقاق کو مجروح کیا گیا ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایس ایچ او کو پارلیمانی کمیٹی کے سامنے جوابدہ بنایا جائے۔ اس تحریک پر چار ارکان اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔اعجاز خان کی رپورٹ کے مطابق، ارکان اسمبلی نے اس واقعے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے قانونی اور پارلیمانی کارروائی کے ذریعے اس کا ازالہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے