دینگے،سیدال خان
اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ سینیٹ کو سیاسی محاذ آرائی، انتشار اور کسی بھی قسم کی ہنگامہ آرائی کا میدان نہیں بننے دیں گے،چیئرمین سینیٹ کی جاری کردہ رولنگ پر مکمل عمل درآمد کے لیے تمام پارلیمانی لیڈرز کو باضابطہ خطوط جاری کر دیے گئے ہیں۔ایک بیان میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر نے کہا کہ سینیٹ ملک کا واحد ایوان ہے جہاں چاروں صوبوں کی برابر نمائندگی ہے، اس ایوان کی حرمت، قواعد و ضوابط اور آئینی دائرہ کار کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ چیئرمین سینیٹ کی جاری کردہ رولنگ پر مکمل عمل درآمد کے لیے تمام پارلیمانی لیڈرز کو باضابطہ خطوط جاری کر دیے گئے ہیں، ریکویسٹڈ ریسیونگ بھی حاصل کر لی گئی ہے۔
رولنگ کی کاپی لیڈر آف دی ہاؤس، وزارتِ قانون اور چیف ویپ کو بھی ارسال کی گئی ہے تاکہ کوئی ابہام باقی نہ رہے۔ ایوان میں ہر رکن کو جمہوری اور آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے گفتگو کا حق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے فلور پر قومی ہیروز خواہ وہ عسکری ہوں، سیاسی، عدلیہ سے تعلق رکھتے ہوں یا کسی بھی شعبے کے نمائندہ ہوں‘کے حوالے سے منفی یا توہین آمیز گفتگو کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سیدال خان نے کہا کہ سینیٹ کو سیاسی محاذ آرائی، انتشار اور کسی بھی قسم کی ہنگامہ آرائی کا میدان نہیں بننے دیں گے، کیونکہ موجودہ علاقائی و عالمی حالات میں پاکستان کسی اندرونی خلفشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔پاکستان عسکری، معاشی اور سیاسی محاذوں پر بہت اہم مرحلے سے گزر رہا ہے، اور میڈیا سمیت وہ تمام افراد اور ادارے جو مشکل حالات میں ملک کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں، حقیقی قومی ہیروز ہیں اور احترام کے مستحق ہیں