ملک کا قرض ڈبل ہوگیاعام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا، شوکت یوسفزئی

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ملک کا قرض ماضی کے برعکس ڈبل ہوگیااور عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا، ملک میں سیاسی استحکام اور معاشی مسائل کے حل کیلئے سوچنا چاہیئے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے وقت شہید بچوں کے والدین کے درمیان تھا، سانحہ اے پی ایس بہت مشکل وقت تھا اللہ ایسا دن کبھی دوبارہ مت دکھائے۔مشکل وقت قوم پر آتے ہیں، سب متحد ہوئے اور دہشتگردی کافی حد ختم کی۔ آج ہم سیاسی طور پر شدید مشکلات کا شکار ہیں، سمجھتے ہیں کہ سیاست ضرور ہو مگر کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے۔ پی ٹی آئی سے پہلے اور اب بعد میں بھی ن لیگ کی حکومت ہے۔ملک کا قرض ماضی کے برعکس ڈبل ہوگیااور عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا، ملک میں سیاسی استحکام اور معاشی مسائل کے حل کیلئے سوچنا چاہیئے۔

مزید برآں مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے بارڈر پر سنگین چیلنجز ہیں، ہمارا کاروبار بند ہو گیا ہے۔ اس وجہ سے ہماری معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ہم پاکستان میں صحیح معنوں میں جمہوریت کے لیے اس کانفرنس کا انعقاد چاہتے ہیں۔ ہم حزبِ اختلاف کی تمام جماعتوں، سول سوسائٹی، وکلا برادری اور میڈیا کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں گے۔اس سلسلے میں ہم نے سابق وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا آفتاب احمد شیرپا کو دعوت دی، جنہوں نے ہماری دعوت قبول کی۔ ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم پارلیمنٹ کی مشترکہ کاوش تھی، اس کے تحت صوبوں کو اختیارات مل گئے تھے۔ اب اطلاعات ہیں کہ 18ویں ترمیم پر ان کی نظر پڑگئی ہے، این ایف سی میں تبدیلیاں کرنے جا رہے ہیں، نئے صوبوں کی بات بھی ہورہی ہے، یہ حساس معاملات ہیں، تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، تمام اکائیاں متفق نہیں ہوں گی تو یہ ملکی مفاد میں نہیں ہے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.