اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے سیاسی رہنماوں کی ملاقات کا دن مقرر ہو گیا ہے۔ پارٹی نے کل ملاقات کے لیے چھ رہنماوں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی ہے۔فہرست میں آفتاب عالم، عدنان قادری اور پیر مصور خان کے نام شامل ہیں۔
جبکہ محمد اسرار، لیاقت علی خان اور تیمور خان جھگڑا بھی ملاقات میں شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا نام اس مرتبہ فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کل ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے