ن لیگ اور پیپلزپارٹی اسٹیبلشمنٹ کا بوجھ بٹا نہیں سکے، فواد چودھری

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔سابق وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کے لوگوں سے بات چیت ہوئی وہ چاہتے ہیں کہ سیاسی درجہ حرارت نیچے آئے،اسٹیبلشمنٹ، حکومت اور عمران خان تین فریقین کا متفق ہونا ضروری ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزرا کے بیانات کی کوئی سنجیدہ حیثیت نہیں ہے، اس سے پہلے پی ٹی آئی والوں کے بھی نوازشریف سے متعلق اسی طرح کے بیانات تھے۔حکومت کے کچھ لوگوں سے بات چیت ہوئی وہ بھی چاہتے ہیں کہ درجہ حرارت نیچے آئے۔ تین فریق ہیں، اسٹیبلشمنٹ، حکومت اور عمران خان ہیں، تینوں فریقین کی لڑائی بھی دیکھ اور نقصان جو ہورہا ہے اس کے دو پہلو ہیں، سیاسی پہلو یہ ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی اسٹیبلشمنٹ کا بوجھ بٹا نہیں سکے، ان کا کوئی سیاسی بیانیہ عمران خان کے سامنے کھڑا نہیں ہوپارہا۔مڈل کلاس اس وقت شدید متاثر ہے، اس وقت معیشت، زراعت اور متوسط طبقات کے حالات دیکھ لیں، سیاسی درجہ حرارت نیچے آنے تک سرمایہ کاری کا ماحول نہیں بن سکے گا۔ہم موجودہ صورتحال میں حکومت سے بھی رابطے کئے۔

حکومتی وزرا سمجھتے ہیں کہ چیزیں بہتر ہوں۔ دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مسلح جدوجہد پر تلے ہیں، اگر یہ طریقہ اپنایا گیا تو پھر ایکشن ہو گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 11سال بعد بھی ہم سانحہ ایپی ایس کی مذمت کر رہے ہیں، دہشتگرد کیڈٹ کالج میں بھی سانحہ اے پی ایس جیسا واقعہ کرنا چاہتے تھے مگر کامیاب نہیں ہوسکے۔ انہو نے کہا کہ، قوم نے دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے،جودہشتگردوں سے بات کا درس دے رہے ہیں ان سے بھی آہنی ہاتھوں سے بات کرنی چاہیے، 11سال پہلے قوم کسی ایک بات پر متفق نہیں تھی، 11سال پہلے اچھے اور برے طالبان کی باتیں ہوتی تھیں، پہلے قوم دہشتگردی کے خلاف یکسو نہیں تھی، سانحہ اے پی ایس کے بعد قوم ایک ہوئی،پھردہشتگردی ختم ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ابہام پیدا کیا گیا،دوبارہ دہشتگردوں کو واپس لایاگیا، کن لوگوں نے دہشتگردوں سے مذاکرات کا فیصلہ کیا آج کیوں کہا جا رہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن نہیں ہونا چاہیے، آج کیوں کہا جا رہا ہے کہ دہشتگردوں سے بات کرنی چاہیے،یہی چیز ابہام پیدا کرتی ہے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.