فیلڈ مارشل عاصم منیر اور لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر ملاقات

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لیبیا کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیاہے اورپاکستان اور لیبیا کے درمیان مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دفاعی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔لیبیائی آرمی چیف نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہارکیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لیبیا کا سرکاری دورہ کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کے درمیان بھی اہم دفاعی ملاقات ہوئی۔لیبیا آمد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو لیبیائی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔پاکستان اور لیبیا کے درمیان باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

دونوں ممالک کے درمیان عسکری سطح پر روابط، تربیت اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔انسداد دہشت گردی کے میدان میں مشترکہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زوردیا گیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لیبیا کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اورپاکستان اور لیبیا کے درمیان مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دفاعی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔لیبیائی آرمی چیف نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہارکیا

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.