اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے تھانہ گرگری کی حدود میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے 5پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ڈی پی او سعود خان کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل میں 5اہلکار سوار تھے۔پولیس اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع کرک میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں 5پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے شہدا کی بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے شہدا کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے، پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں