اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔ پنجگور کے علاقے چتکان بازار میں جامع مسجد روڈ کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 بچوں سمیت 16افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز، ریسکیو ٹیمیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا اور علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں اور نعش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے چتکان بازار میں جامع مسجد روڈ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص رسول بخش سکنہ بسیمہ جاں بحق جبکہ 2بچوں سمیت 16 افراد امیر جان، انورگہرام،محمد جمعہ، آدم خان، صابرعلی، ارشاد، ثناء اللہ، محمد جان، سید ذاکر شاہ، پذیر احمد، منہاج عبدالغنی،سجاد، حبیب الرحمن، کبیربنگل اور ضمیر بنگل زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکورٹی فورسز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں علاقے کو گھیرے میں لے لیا نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہوا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے