اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹنینٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی لڑائی ہے، گذشتہ سال دہشتگردی کے خلاف بڑے پیمانے پر کامیاب آپریشنز کئے گئے، معرکہ حق میں بھارت کا منہ کالا کیا۔ آپریشن مرصوص اور افغانستان میں کارروائیوں کے بعد ملک میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا، افغانستان خطے میں دہشتگردی کا گڑھ ہے۔ بھارت سے دہشتگردوں کو پیسہ اور سر پرستی ملتی ہے۔ افغانستان میں اربوں ڈالر کا چھوڑا گیا امریکی اسلحہ دہشتگردی کے لئے استعمال ہو رہا ہے۔ بھارتی سرپرستی میں افغانستان دہشت گردوں کی آماجگاہ بن گیا،دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں‘یہ قوم کے بچے بچے کی جنگ ہے، دہشتگردوں کے خلاف کھڑے نہ ہوئے تو یہ گھروں، بازاروں، گلیوں، دفتروں میں آکر پھٹیں گے۔2025ء میں فوج،پولیس،ایف سی اورانٹیلی جنس ایجنسیوں نے 75 ہزار 175 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے، 2597دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، دہشت گردی کی جنگ میں ہماری 1235شہادتیں ہوئیں۔
جو یہ کہتے ہیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے کیا وہ ملکی سالمیت سے بڑھ کر ہیں‘ یہ اختیارات مکمل لیتے ہیں لیکن ذمہ داریاں نہیں سنبھالتے‘ ایک لیڈر اپنی پارٹی کو ڈکٹیٹر کے طور پر چلاتا ہے پھر کہتا ہے حکومت میں اختیارات نہیں تھے۔منگل کو یہاں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا پاکستان کو دو دہائیوں سے دہشتگردی کا سامنا ہے۔ ریاست دہشتگردی کئے لئے پر عزم ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی ہے۔گذشتہ سال دہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشنز کئے گئے۔ ریاست پاکستان اور عوام کے درمیان دہشتگردی کے حوالے سے مکمل ہم آہنگی حاصل ہو ئی۔ دہشتگردی کے خلاف آپریشنز کی تفصیلات بتاتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا گزشتہ سال ملک میں 75 ہزار 175 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن میں خیبر پختونخوا میں 14 ہزار 658، بلوچستان میں 58 ہزار 778 اور دیگر علاقوں میں 1 ہزار 739 آپریشن کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ 75 ہزار 175 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 2 ہزار 597 دہشت گرد مارے گئے، ملک بھر میں دہشت گردی کے 5 ہزار 397 واقعات ہوئے جن میں 12 سو35 شہری و سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ سال ملک بھر میں مجموعی طور پر 27 خودکش حملے ہوئے، جن میں سے 16 خیبرپختونخوا میں رپورٹ ہوئے، ان خودکش حملوں میں دو حملے خواتین کی جانب سے کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی حکمت عملی اور آپریشنز کی بدولت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں پہلے سے کہیں زیادہ مؤثر ہوئی ہیں۔
پانچ سال پہلے صورت حال یہ تھی کہ ایک دہشت گرد کے مارے جانے پر تین شہادتیں ہوتی تھیں، جبکہ اب یہ تناسب بدل چکا ہے اور ایک شہادت کے مقابلے میں دو دہشت گرد مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اسی فیصد دہشتگردی کے واقعات خیبر پختونخواہ میں کیوں ہو رہے ہیں یہ سوالیہ نشان ہے۔ صوبے میں دہشتگردوں کے لئے سیاسی موافق فضا ہے،وہاں کریمنل ٹیرر گٹھ جو ڑ ہے۔ انہوں نے کہا دہشتگردی کے خلاف اقدامات کو پوری دنیا میں سرہایا جا رہا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہے۔ دہشتگردی پر قابو پانے کے لئے اس پلان پر عملدرآمد ضروری ہے۔ ہم بزور طاقت یہ جنگ جیتیں گے۔ دہشتگردی کے باعث سیاحت کا شعبہ انحطاط کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا ا فغانستان دہشتگردی کا مرکز بن چکا۔ مختلف دہشتگرد تنظیمیں افگانستان سے کارروائیاں کر رہی ہیں دہشتگرد اور کالعدم تنظیمیں اپ کو افغانستان میں ملتی ہیں۔ دو ہزار اکیس میں ا فغانستان میں تبدیلی آئی۔ دوحہ معادہ طے پایا۔ اس معائدے میں طے پایا تھا کہ افغان سرزمین دہشتگردی کے لئے استعمال نہیں ہو گی۔ لیکن وہاں دہشتگرد اپنے آپ کو اسلام کا علمبردار قرار دے رہے ہیں۔ افغان طالبان کا بیانیہ حقائق پر مبنی نہیں ہے۔ افغان طالبان نے وعدہ کیا تھا کہ خواتین کی تعلیم یقینی بنائی جائے گی۔
کسی وعدے کی پاسداری نہ کی۔ انہوں نے کہا افغانستان سے امریکی انخلا میں افغان حکام کا کوئی کردار نہیں ہے۔ امریکی انخلا کے وقت اربوں ڈالر کا اسلحہ افغانستان میں چھوڑا گیا۔ جو اب دہشتگردی کے لئے استعمال ہو رہا ہے۔ یہ اسلحہ بلیک مارکیٹ میں فروخت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوارج کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اللہ کا حکم ہے یہ جہاں ملیں انکو مار دو انہوں نے کہا کچھ چیزیں زندگی میں ایسی ہوتی ہیں جن کے خلاف لڑنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوتا دہشتگردی کا نا سور ان میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا معرکہ حق میں جب بھارت کا منہ کالا کیا تو پوری دنیا نے دیکھا۔ پوری قوم معرکہ حق میں ایک صفحے پر تھی۔ انہوں نے کہا بھارت کو سبق سیکھانا ضروری تھا۔ بھارت کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ پاکستان میں شہریوں کو نشانہ بنائے۔ بھارت کے پاس اگر کوئی ثبوت ہیں تو ہمیں دے اگر ہمیں نہیں دینا چاہتا تو کسی تیسرے فریق کو دے۔ ترجمان نے کہا بھارت سے دیہشتگردوں کو سر پرستی اور پیسہ ملتا ہے۔ معرکہ حق اور افغانستان میں کارروائی کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا۔ہم نے چند گھنٹوں کے اندر افغانستان کے اندر دہشتگردوں کے مراکز کو تباہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا افغانستان میں انکلیوسو گورنمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کو فروغ ملا۔ شام میں صورتحال بدلنے کے خطے میں غیر ملکی دہشتگردوں کی خطے میں منتقلی ہوئی۔ غیر ملکی دہشتگردوں کی موجودگی پاکستان کی سیکیورٹی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا افغانستان میں مختلف نسلوں اور خطوں سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد موجود ہیں۔ االقاعدہ داعش اور بی ایل اے افغا نستان میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گذشتہ سال دہشتگردی کے دس بڑے واقعات میں افغان دہشتگرد ملوث تھے۔ جعفر ایکسپریس پر حملے میں اکیس سویلینز شہیدکئے گئے۔ ایف سی ہیڈکوارٹرز کوئٹہ پر حملہ کیا جاتا ہے اس میں تمام افغانی ملوث تھے۔ پریس کانفرنس کے دوران شہدا کو سلام پیش کیا گیا۔ اور وطن کی دھرتی گواہ رہنا نغمہ بھی پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا ہمارے جوان روزانہ کی بنیاد پر ان دہشتگردوں کے خلاف لڑ رہے ہیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر ر ہے ہیں