ملک میں تیل سپلائی کو ٹرانسپورٹ سے پائپ لائن پر منتقل کرنے کا پلان بنالیا گیا

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔حکومت نے ملک میں تیل سپلائی کو ٹرانسپورٹ سے پائپ لائن پر منتقل کرنے کا پلان بنالیا ہے،منصوبے پر عملدرآمد سے ٹرانسپورٹ اخراجات کم ہوں گے اورصارفین کو ریلیف ملے گا جبکہ غیر قانونی آئل سپلائی چین کو روکنے کیلئے ٹریکر نظام پر عملدرآمد کا بھی آغاز کر دیا گیا۔ ملک میں اس وقت ڈیزل 100 فیصد ٹرانسپورٹ سپلائی پر فراہم ہو رہاہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی سپلائی ملک بھر میں 60 فیصد ٹرانسپورٹ پر منحصرہے،پلان کے تحت پہلے مرحلے میں فیصل آباد سے ٹھلیاں پائپ لائن بچھائی جائے گی۔غیر قانونی آئل سپلائی چین کو روکنے کیلئے ٹریکر نظام پر عملدرآمد کا بھی آغاز کر دیا گیا۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے صحافیوں کو پیٹرولیم سیکٹر بارے بریفنگ میں بتایا کہ پیٹرولیم سیکٹر میں اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیا گیا،ایجنڈے پر عملدرآمد سے گیس قیمتوں میں استحکام آیا۔انہوں نے کہا کہ گیس سیکٹر کے گردشی قرض کا فلو زیرو کر دیا ہے،حکومت یا صارفین جو ایندھن استعمال کر چکے اس کی ادائیگی کرنی ہے۔

حکومتی تین کمپنیوں کی ادائیگیوں بارے ہائی پاورڈ کمیٹی بنائی گئی ہے،سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری لانے کیلئے اقدامات کئے گئے،آئل سپلائی چین اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے مسائل پر توجہ ہے،آئل سپلائی چین او ایم سیز کو ایف بی آر سے ادائیگیوں بارے مسائل حل طلب ہیں،وزارت خزانہ کے ساتھ ادائیگیوں بارے دو سے تین میٹنگز ہو چکی،اس حوالے سے ایک ہفتے سے دس اندر تک کوئی پیشرفت متوقع ہے۔علی پرویز ملک نے کہا کہ ایل پی جی انڈسٹری کے حوالے سے نئی پالیسی بنائی جائیگی،ایل پی جی سیکٹر اس وقت ڈی ریگولیٹ، قیمتیں ریگولیٹ ہو رہیں،ریکوڈک کے اوپر پہلا ڈالر کب خرچہ کیا گیا تھا؟ مائننگ سیکٹر کو ڈویلپ کرنے کیلیئے لانگ ٹرم پالیسی پر عملدرآمد کرنا ہوگا

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.