ڈیرہ مراد جمالی، ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ پٹڑی کو 2 فٹ تک نقصان پہنچا

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ سے پٹڑی کو 2 فٹ تک نقصان پہنچا منگولی کے جعفرآباد ایکسپریس پر فائرنگ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس کے مطابق ضلع نصیراباد کے تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کے قریب صوفی ٹاؤن کے مقام پر نامعلوم تخریب کاروں نے ریلوے ٹریک پر بم نصب کرکے پٹڑی کو اڑا دیا۔

دھماکے سے ٹریک کو دو فٹ تک نقصان پہنچا دھماکے کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کا ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ پنجاب اور سندھ سے آنے والے ٹرینوں کو جیکب آباد کے ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا تھا جبکہ دوسرے واقعے میں منگولی کے قریب کجلا لاڑو کے مقام پر پشاور سے کوئٹہ جانے والے جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گولی جعفر ایکسپریس کے بولی کے شیشے میں لگی سیکورٹی فورسز کے جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.