سمندر پار مقیم پاکستانیوں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتمادہماری کامیابی ہے‘وزیراعظم

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دسمبر 2025 میں گزشتہ برس کے مقابلے ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر سمندر پار مقیم پاکستانیوں سے اظہار تشکرکیا ہے اور کہا ہے کہ وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ دسمبر 2025 میں محب وطن سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 3.6 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں جن پر انکے مشکور ہیں۔

ترسیلات زر میں گزشتہ برس کے مقابلے 16.5 فیصد اضافہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کا پراپیگنڈے کو مسترد کرکے وطن کی تعمیر و ترقی کیلئے ترسیلات زر بھیجنا انکی اپنے ملک سے محبت کی اعلی مثال ہے۔

سمندر پار مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی بہبود کیلئے اقدامات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.