اسلام آباد‘ شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں سلنڈر دھماکہ کے نتیجے میں دولہا، اس کی والدہ اور دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے جبکہ 4 گھر مکمل طورپر تباہ ہو گئے۔وزیراعظم شہبازشریف، چیئرمین سینٹ سید یوسف رضاگیلانی اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے پرشدید افسوس کا اظہار کیا ہے

وزیرِ اعظم نے وزیرِ صحت، سیکریٹری صحت اور پمز انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور رخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ گیس سلنڈر دھماکے نے خوشیوں کو ماتم میں بدل دیا، پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ یوسف کے مطابق گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں 4 گھر متاثر ہوئے، 3 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے، گھروں سے مجموعی طور پر 20 افراد کو باہر نکالا گیا جن میں سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ایڈشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے بتایا کہ سلنڈر دھماکے کی وجہ سے زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، واقعہ کے بعد پمز ہسپتال ہائی الرٹ ہے اور زخمیوں کی طبی امداد کا سلسلہ جاری ہے، تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

صاحبزادہ یوسف نے مزید بتایا کہ سلنڈر دھماکہ شادی والے گھر میں ہوا، دولہا اور مہمان بھی گھر میں موجود تھے، جاں بحق ہونے والوں میں دولہا، دولہا کی والدہ اور دلہن بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے تاہم جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملبے کی چیکنگ کی جا رہی ہے، دھماکے کی وجوہات کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، اس علاقے میں سلنڈر کے استعمال معمول ہے، بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بھی طلب کر لیا، پولیس کے ذریعے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔ترجمان پمز ڈاکٹر انیزہ جلیل نے کہا ہے کہ ای ڈی پمز کی ہدایت پر پمز میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، سلنڈر دھماکے کے 6جاں بحق افراد کو پمز لایا گیا۔ڈاکٹر انیزہ جلیل نے مزید بتایا کہ 11 زخمیوں کو پمز ہسپتال لایا گیا، زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں، آرتھو پیڈک، برن سنٹر اور نیورو ڈیپارٹمنٹ میں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

دھماکے کے زخمیوں کو چھت گرنے سے زیادہ زخم آئے۔ایک زخمی کو سٹی ہسپتال منتقل کیا گیا جس کو طبی امداد فراہمی کی جا رہی ہے۔ صاحبزادہ یوسف نے بتایا کہ دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا یا گیس لیکج تھا تعین کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں سیلنڈر حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی۔وزیرِ اعظم نے وزیرِ صحت، سیکریٹری صحت اور پمز انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور رخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیرِ اعظم نے زخمیوں کو صحتیابی تک بہترین طبی سہولیات کی فراہی یقینی بنانے اور سیکریٹری داخلہ کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے مرحومین کی مغفرت کی دعا، ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اوراسلام آباد انتظامیہ کو سیلنڈرز کے استعمال میں حفاظتی تدابیر کے حوالے سے شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جی 7 ٹو سیکٹر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے گھر کی چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اورجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں گیس سلنڈر دھماکے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شادی کی تقریب کے دوران گیس سلنڈر دھماکا متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ گیس سلنڈر دھماکے نے خوشیوں کو ماتم میں بدل دیا۔

پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔چیئرمین سینیٹ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کی اور کہا کہ گیس سلنڈر دھماکوں کے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں، معصوم شہریوں کے جانی و مالی نقصانات ناقابلِ برداشت ہیں،ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں،گیس سلنڈرز کے غیر محفوظ استعمال پر سخت نگرانی کی ضرورت ہے۔متعلقہ ادارے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.