وفاقی حکومت دکھ کی گھڑی میں بلوچستان حکومت کے ساتھ کھڑی ہے،محسن نقوی

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس آئی جی بلوچستان پولیس نے کوئٹہ چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی

اجلاس میں معصوم لوگوں پر بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت۔ شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت

وفاقی حکومت دکھ کی گھڑی میں بلوچستان حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

درندوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر بدترین سفاکیت کا مظاہرہ کیا۔

شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کے شکر گزار ہیں ہر مشکل گھڑی میں وہ بلوچستان کے ساتھ رہے ہیں۔

شہداء کے خون کے مقروض ہیں۔ وزیر اعلی بلوچستان

فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔

آئی جی بلوچستان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کی اجلاس میں شرکت

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.