اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے ضلع زیارت میں فتنہ الخوارج کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، جرات اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ بلوچستان پولیس اور سیکیورٹی فورسز صوبے میں امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری طرح مستعد اور پرعزم ہیں باپنے ایک بیان میں بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ زیارت میں ہونے والا کامیاب آپریشن دہشت گرد عناصر کے خلاف ریاستی اداروں کی مضبوط حکمت عملی اور مثر کارروائیوں کا مظہر ہے۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر ملک دشمن عناصر کے خلاف نبرد آزما ہیں اور ہر قیمت پر بلوچستان میں امن قائم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کر رہے ہیں وزیر صحت نے کہا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی ہلاکت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور امن دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی بخت محمد کاکڑ نے فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے بلوچستان پولیس کے بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی لازوال قربانیاں قوم کے لیے باعث فخر ہیں اور تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔
شہدا نے اپنے خون سے امن، استحکام اور قومی سلامتی کی آبیاری کی ہے اور پوری قوم ان کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہیانہوں نے کہا کہ ہمارے شہدا پوری قوم کا فخر ہیں اور ان کی بیش قیمت قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ حکومت شہدا کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت اور فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے وزیر صحت نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ صرف سیکیورٹی فورسز کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج، پولیس، ایف سی، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور امن دشمن عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ہر سطح پر ان کا ساتھ دے گی بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین پر موجود آخری دہشت گرد کے خاتمے تک قومی اتحاد، باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔