بلوچستان، دہشتگردی کے واقعات میں ہندوستان کا ہاتھ ہے، پاک فوج

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں 42جوان شہید ہوئے ہیں، جوابی کارروائیوں میں 54دہشت گرد مارے گئے ہیں، پاکستان کے دشمن نہیں چاہتے کہ بلوچستان میں ترقی ہو،پاکستان کے دشمنوں کو پاکستان کی ترقی سے مسئلہ ہے، بھارت افغان طالبان رجیم کیساتھ ملکر پاکستان میں دہشتگر دکارروائیاں کررہا ہے، ان دہشت گرد واقعات کے پیچھے ایک ماسٹر مائنڈ ہے،دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں اور جاری رہیں گی۔

بدھ کو بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ گزشتہ 4روز میں بلوچستان میں دہشتگردی کے 3بڑے واقعات ہوئے، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں 54دہشتگرد ہلاک ہوئے، 3واقعات میں وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے 42شہادتیں ہوئیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے مذموم مقاصد کیلیے معصوم شہریوں کو ہدف بنایا، بلوچستان کے بہادر عوام اورپولیس نے دلیری سے مقابلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ پہلا واقعہ 4اور پانچ جولائی کی درمیانی رات ہنہ اوڑک میں پیش آیا، ہنہ اوڑک میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے عوام پر حملہ کیا، ہنہ اوڑک کے عوام ان دہشتگردوں کے ساتھ بہادری سے لڑے، بہادر عوام نے دہشتگردوں سے علاقہ خالی کرایا، اس دوران 4شہری شہید 6زخمی ہوئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دوسرا واقعہ 6جولائی کو مانگی ڈیم کے پمپنگ اسٹیشن کے قریب پولیس کی چیک پوسٹ پر پیش آیا، فتنہ الخوارج کے دہشتگرد نے پمپنگ اسٹیشن کے چیک پوسٹ پر حملہ کیا

پولیس کے جوانوں نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا، 15خارجی جہنم واصل کیے، 6جولائی کو دہشتگردوں سے لڑائی میں پولیس کے 9جوان شہید ہوئے، سکیورٹی فورسز کے پہنچنے سے پہلے دہشتگردوں نے پولیس جوانوں کو یرغمال بنالیا تھا، دہشتگرد 15خارجیوں کی لاشیں وہاں چھوڑ کرے گئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پولیس کے ان یرغمال جوانوں کا تعلق بلوچستان سے تھا، سکیورٹی فورسز نے ان دہشتگردوں کے گرد احتیاط سے گھیرا تنگ کیا ان کے پاس ہمارے بچے یرغمال تھے، 6جولائی سے زیارت کے پہاڑوں میں ان دہشتگردوں سے اینگیجمنٹ چل رہی تھی، ان دہشتگردوں کو لگا کہ گھیرا تنگ ہوچکا ہے تو ان بزدلوں نے 18پولیس جوانوں کو شہید کردیا، اس انگیجمنٹ میں 11خارجیوں کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے لیکن تعداد اس سے زیادہ ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مانگی چیک پوسٹ واقعے میں اب تک 27پولیس جوان شہید ہوئے، چیک پوسٹ پر حملے میں اب تک 26خارجی جہنم واصل کیے گئے۔تیسرا واقعہ بیلہ میں فوجی قافلے کی بی ایل اے کے دہشتگردوں سے انگیجمنٹ کا پیش آیا، بی ایل اے کے دہشتگردوں سے لڑائی میں 14دہشتگرد مارے گئے

اس کارروائی میں فوج کے ایک جے سی او اور 10جوان شہید ہوئے، خاران اور دالبندین میں آج آپریشن کییگئے، خاران میں 6اور دالبندین میں 8فتنہ الخوارج کے دہشتگرد مارے گئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں 54دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں، دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں اور جاری رہیں گی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی خوشحالی اورترقی کے دشمن دہشتگردی کے ان واقعات میں ملوث ہیں، افغان طالبان رجیم کے ساتھ مل کر پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ان دہشتگرد واقعات کے پیچھے ایک ماسٹر مائنڈ ہے، پاکستان کے دشمنوں کو پاکستان کی ترقی اور عزت سے مسئلہ ہے، پاکستان کے دشمن نہیں چاہتے ہے کہ بلوچستان میں ترقی ہو۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہم یہاں ہیں اور یہاں رہیں گے، ہم ہر دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے، تم ہمارے بچوں اور معصوم شہریوں کو مارو اور ہم تم سے بات کریں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی ہو گی۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.