اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وپشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام سیو بلوچستان آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہوا میں کوئی لٹکتی ہوئی چیز نہیں ہے بلکہ یہ پانچ مختلف اقوام پشتون،بلوچ، سندھی، سرائیکی اور پنجابی کا مشترکہ مملکت ہے۔ ان اقوام میں سے کسی نے دوسرے کو فتح کیا ہے نہ کوئی کسی کی کالونی ہے نہ کوئی کسی کا آقا ہے اور نہ ہی غلام۔ بلکہ یہ ایک رضاکارانہ فیڈریشن ہے۔ کیا افواج پاکستان اس ملک کے لیے ہیں یا پھر یہ ملک فوج کے لیے ہے؟ جب تک یہ فیصلہ نہیں ہوتا ہمارا ملک نہیں چل سکتا۔
جب ہم یہ بات کرتے ہیں تو فوراً غداری کا تمغہ آجاتا ہے، زیارت اور کوئٹہ کے ہنہ اوڑک واقعات پر کسی شریف آدمی کو استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔ اسلحہ ختم ہونے کے باوجود اہلکاروں کی مدد کے لیے کوئی نہیں آیا۔دن کے 12بجے زیارت کے اہلکاروں نے اپنے آفیسران وغیر کو کہا تھا کہ ہماری گولیاں ختم ہورہی ہے لوگ زیادہ ہیں ہمارے لیے امداد پہنچاؤ۔ پوری رات لڑے ہیں۔ شام پانچ بجے انہوں نے اپنے عزیزوں کو ٹیلی فون کیئے کہ ہم نہتے ہوگئے ہیں اگر حکومتی مدد نہ آئی تو ہمارے جنازے گھروں کو آئینگے۔ وزیر اعلیٰ بگٹی صاحب ہیں اس شریف آدمی کو استعفیٰ دینا چاہیے تھا۔ شروع دن سے پاکستان میں ایک متفقہ آئین بننے کے راستے محدود کئے گئے۔ یہاں تک بات پہنچی کہ ہمارا ملک اس کشمکش میں ٹوٹ گیا۔ 1973ء میں بڑی مشکل سے ایک آئین کی تشکیل ہوئی اگر چہ اس پہ بعض لوگوں نے دستخط نہیں کیئے بہر حال لوگ رضا مند ہوئے اس پہ انسان اپنی اجتماعی آزادی میں جب اس نتیجے پہ پہنچا کہ کبھی چنگیز خان،کبھی دوسرا کبھی تیسرا چل پڑتا ہے غریب لوگوں کے خون بہائے جاتے تو اس نتیجے پہ پہنچا کہ ایک ایسا نظام ہونا چاہیے جس کا نام جمہوریت ہے اگر چہ وہ پرفیکٹ نہیں ہے اُس کا بنیادی نقطہ یہ تھا جس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ہماری انگلیاں جلتی ہیں وہ نقطہ یہ تھا کہ جس کے ہاتھ میں تلوار ہوگی وہ جرگے میں نہیں بیٹھے گا۔ جرگے میں وہ لوگ بیٹھیں گے جس کا تلوار سے تعلق نہیں ہوگا یہ جرگہ ہمارا سسٹم چلائے گا۔
جاسوسی ادارے بالکل کسی سٹیٹ کی آنکھیں اور کان ہوتے ہیں ہمارے جاسوسی ادارے جتنے بھی ہیں ہماری خواہش ہے کہ ہماری جاسوسی ادارے دنیا جہاں کے جاسوسی اداروں سے ماہرہوں۔ سی آئی اے، کے جی بی وغیرہ سے بھی۔ میں اکثر کہتا ہوں کہ ہماری جاسوسی ادارے گدلے پانی میں سوئی ڈھونڈ لیتے ہیں لیکن یہ جو سب کچھ ہورہا ہے باجوڑ سے خیبر تک۔ خیبر سے وزیرستان اور بلوچستان تک یہ سب کیوں کسی کو نظر نہیں آرہا ہے۔ ارادہ کیا ہے؟ پشتون اور بلوچ انڈس کے اس پار یہ سنٹرل ایشین لوگ ہیں یہ مرکزی ایشیاء کے لوگ ہیں۔ سندھ اور پنجاب انڈین سٹاک کے لوگ ہیں ابھی جب متفرق قسم کے لوگ رہتے ہوں تو اس کا واحد علاج یہ ہے کہ یہاں ایک سوشل کنٹریکٹ ہوگا جس کے تابعداری ہر ایک کوکرنی پڑے گی۔
ابھی جو خیبر سے باجوڑ تک اور ہماری پشتون بلوچ صوبے میں جو کچھ ہورہا ہے ہماری حکومت یا ہمارے ادارے اتنے کمزور نہیں ہیں کہ وہ پن پوائنٹ نہ کرسکیں کہ یہ کیا ہورہا ہے۔ کو ن کررہا ہے۔ مائنز اینڈ منرل کے نام پر جب آپ آئیں گے لوگوں کے مائنز اینڈ منرل پر قبضہ کرینگے۔ ویسے اصطلاح میں تو لوگ کہتے ہیں یہ علاقہ غیر ہے۔ فاٹا یا پشتون علاقہ یہ علاقہ اپنا مالک رکھتا ہے کہ ایک ایک انچ زمین کی تقسیم ہوگی وہ بھی معلوم ہے۔ پشتون اور بلوچ اکبر اعظم کے وقت سے اپنی خودمختیاری کے لیے لڑرہے ہیں۔ بایزید روشان کی تحریک خوشحال خان کی تحریک ایمل خان، گجوخان، آخر میں باچا خان کی خدائی خدمتگار۔ آج تو حالت یہ ہوگئی ہے یہ پشتون پگڑی اور داڑھی والے یہ دہشت گردی کی نشانی ہے۔ جہاں یہ داڑھی نظر ائے جہاں یہ پگڑی نظر آئے پکڑتے ہیں اس کواور کہتے ہیں ۔