ایران کے ساتھ مکمل جنگ شروع ہونے کا فی الحال امکان نہیں، صدر ٹرمپ
اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے بحری جہازوں پر کیے گئے حملوں کے ردعمل میں حملے کئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ایران کو وارننگ دی کہ اگر دوبارہ کوئی ایسی کارروائی ہوئی تو نتائج اس سے کہیں زیادہ برے ہوں گے۔اس سے پہلے ٹرمپ نے ایران پر مزید حملوں کی دھمکی دی تھی۔
تاہم ایران کے ساتھ مکمل جنگ شروع ہونے کا امکان مسترد کردیا تھا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ جنگ دوبارہ شروع ہونے جارہی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ میں ایران کی ٹارگٹ کلنگ کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہوں۔ترکیہ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ کل ایک اور فہرست سامنے آئی ہے۔
جس میں میرا نام پہلے نمبر پر ہے، مجھے ٹک ٹاک پر پہلے نمبر پر ہونا زیادہ پسند ہے، لیکن ٹارگٹ کلنگ کی فہرست میں بھی میرا نام سرِفہرست ہے۔نہوں نے کہا کہ اور آپ جانتے ہیں کیا؟ ممکن ہے میں بھی نہ رہوں، کیونکہ ایران کی ٹارگٹ کلنگ کی فہرست میں میرا نام پہلے نمبر پر ہے۔