اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن شعبان پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ وطنِ عزیز سے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
اپنے بیان میں محسن نقوی نے پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 5 مزید خوارجیوں کی ہلاکت پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر زمینی اور فضائی کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ وطنِ عزیز سے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کا امن تباہ کرنے والے عبرت کا نشان بن رہے ہیں
پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں اب تک 114 خوارجی دہشت گردوں کی ہلاکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری فورسز انتہائی متحرک، پروفیشنل اور الرٹ ہیں۔ محسن نقوی نے کہاکہ بلوچستان کی دھرتی پر خون بہانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔