فوجی جوانوں کی وطن کیلئے قربانی کو تنخواہ سے جوڑنا غیر منصفانہ ہے، خواجہ آصف

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی جوانوں کی وطن کے لیے قربانی کو ان کی تنخواہ سے جوڑنا نہ صرف غیرمنصفانہ ہے بلکہ شہدا اور ان کے خاندانوں کی دل آزاری کے مترادف ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک کہنہ مشق سیاست دان اور ممتاز مذہبی رہنما ہیں، اس لیے ان سے الفاظ کے انتخاب میں زیادہ ذمہ داری کی توقع کی جاتی ہے۔

کوئی شخص محض تنخواہ کے لیے اپنی جان نہیں دیتا، بلکہ جان کی قربانی کے پیچھے نظریہ، عقیدہ، فرض شناسی اور وطن سے گہری وابستگی ہوتی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ حالات، واقعات یا طریقہ کار سے اختلاف کیا جا سکتا ہے، تاہم اس نظریے، محبت، وابستگی اور قربانی کی توہین نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور افواج پاکستان، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں سمیت ماؤں کے جوان بیٹے روزانہ قومی پرچم میں لپٹ کر واپس آ رہے ہیں

ان کی قربانی کو تنخواہ کا نتیجہ قرار دینا سیاسی تنقید نہیں بلکہ اخلاقی بے حسی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیان سے صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ ہزاروں شہدا، زخمیوں، بیواؤں، یتیم بچوں اور سوگوار والدین کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.