آبنائے ہرمز میں جلد معمول کی صورتحال کی بحالی ناگزیر ہے، دفتر خارجہ

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان امن کوششوں سے دستبردار ہونے کے تاثر کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ امن کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا وقتی تعطل کا شکار ہو سکتا ہے، ثالثی کی کوششیں جاری ہیں، کشیدگی وقتی طور پر غالب ہے، امید ہے بالآخر امن اور مذاکرات کی سوچ کامیاب ہو گی،ایران اور امریکا کے درمیان دوبارہ کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان موجودہ علاقائی صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے،آبنائے ہرمز میں جلد معمول کی صورتحال کی بحالی ناگزیر ہے۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ کشیدگی وقتی طور پر غالب ہے، امید ہے کہ بالآخر امن اور مذاکرات کی سوچ کامیاب ہوگی، امن کاعمل کبھی ختم نہیں ہوتا تاہم وقتی تعطل کا شکار ہوسکتا ہے۔

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت آج بھی مؤثر اور قابلِ عمل فریم ورک ہے، فریقین جب کشیدگی کاراستہ چھوڑیں گیتو امن کی واپسی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے ذریعے ممکن ہوگی، مفاہمتی یادداشت نہ ختم ہوئی ہے، نہ غیر مؤثر ہوئی ہے، اس کی اہمیت برقرار ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ 27 فروری کاپاکستانی مؤقف آج بھی برقرار ہے، پاکستان نے ہرملک پر مسلح حملوں کی مذمت کی اور ریاستوں کی خودمختاری و علاقائی سالمیت پر زور دیا، تنازع کے ہر مرحلے میں پاکستان کا بنیادی مؤقف مستقل رہا کہ امن اور مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں، تمام فریقوں کو بالآخر مذاکرات کی میز پر آ کر اپنے تمام اختلافات حل کرنا ہوں گے۔طاہر اندرابی نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت امن کے لیے بنیادی فریم ورک جبکہ 22 جون کے پاکستان، قطر مشترکہ اعلامیے میں عملدرآمد کا روڈ میپ موجود ہے،ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت امن، باہمی احترام اور مشترکہ خوشحالی کیفروغ کے لیے ایک مؤثر فریم ورک ہے، تمام فریقین پاکستان، قطر مشترکہ اعلامیے کے مطابق تکنیکی سطح کے مذاکرات دوبارہ شروع کریں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ موجودہ کشیدگی سے متعدد ممالک توانائی، تجارت اور غذائی تحفظ کے حوالے سے متاثر ہو رہے ہیں

آبنائے ہرمز میں جلد معمول کی صورتحال کی بحالی، جہازرانی کی آزادی، سلامتی اور تحفظ یقینی بنانا ناگزیر ہے، پاکستان آبنائے ہرمز سے تجارت اور پیٹرولیم مصنوعات کی باآسانی فراہمی پریقین رکھتا ہے۔ترجمان نے کہاکہ پائیدار امن، استحکام اور ترقی کے لیے بات چیت، سفارتکاری اور مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں، ایران اور امریکا کے درمیان دوبارہ کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان موجودہ علاقائی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان مسائل کے حل کے لیے مذاکرات پریقین رکھتا ہے، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پرعمل درآمد جاری رہنا چاہیے، پاکستان فریقین پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے کے لیے زور دیتا ہے، پاکستان نے خطے میں بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ تنازع کسی کے مفاد میں نہیں، امید ہے تمام فریق تنازعات کے پر امن کے لیے اپنے عزم پر قائم رہیں گے، پاکستان تمام فریقوں کو جنگ سے گریز کی ترغیب دیتا رہے گا، پاکستان کے نزدیک امن و استحکام کے سوا کوئی متبادل نہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور پرامن حل کے لیے خطے کے اہم ممالک سے مسلسل سفارتی رابطے میں ہے، 10 جولائی کو وزیراعظم نے امیرِ قطر سے ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، وزیر اعظم نے قطر پر حالیہ حملوں کے بعد حکومت اور عوامِ قطر سے یکجہتی کا اظہار کیا اور تمام فریقوں کے تحمل اختیار کرنے پر زور دیا۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.