بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، سلمان اکرم راجہ

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور ان کی آنکھیں بھی خراب ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی کو فوری طور پر ملاقات کی اجازت دی جائے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت میں ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے نمائندے بھی عدالت میں پیش ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ صرف سلمان صفدر کی ملاقات ہو سکی ہے اس کے علاوہ کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ ہم ہر منگل اور جمعرات کو ملاقات کے لیے جاتے ہیں لیکن عدالتی حکم پر عمل نہیں ہوتا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی کے خاندان کو بھی ان سے ملنے کی رسائی نہیں دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ بانی نے بتایا ہے کہ جیل کے گارڈ ان کے سلام کا جواب بھی نہیں دیتے۔ یہ ناقابل قبول صورتحال ہے۔ بانی کو ملاقات کی اجازت دی جائے انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو بانی پی ٹی آئی کی قید کو تین سال مکمل ہو رہے ہیں۔ ملک اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے اور اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھنا ہوگا۔پی ٹی آئی رہنما نے ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں اور ملک میں جنگل کا قانون ہے۔2022 سے 2026 کے دوران ملک میں مہنگائی بڑھی ہے۔ امیر اور غریب کی تفریق بڑھ گئی ہے۔ یہ چار سالہ غریب دشمن رویہ رہا ہے.سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمارے اوپر جھوٹے مقدمات بنائے گئے اور سیاست کو جرم بنا دیا گیا ہے۔

ہم سب اپنی قربانیاں دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے انہوں نے کہا ضروری نہیں کہ ہم مولانا فضل الرحمان کی ہر بات سے اتفاق کریں۔ ہم شہید کو شہید کہتے ہیں۔ جس نے بھی اس ملک کے دفاع کے لیے جان دی اس کا خون مقدس ہے۔انہوں نے کہا جس بات پر مولانا سے ہمارا اختلاف ہے وہ موجود ہے۔ مولانا کی اپنی سیاست ہے۔ اگر وہ جمہوریت کی بات کریں گے تو ہم ان کی بات سنیں گے۔ ہم سچ پر انہیں ویلکم کریں گے تاہم وہ بانی کی جگہ نہیں لے سکتے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے اپنی حد تک کوشش کی ہے۔اس ملک میں آئین اور قانون کی پامالی ہوئی اور بہت ہوگی۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.