حقیقی مینڈیٹ رکھنے والی جماعتوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ڈاکٹر مالک بلوچ

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔سابق وزیراعلی بلوچستان اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں موجودہ حکومت میں شامل بعض افراد حقیقی طور پر نہ تو پیپلز پارٹی کے جیالے ہیں اور نہ ہی مسلم لیگ کے دیرینہ کارکن، بلکہ مختلف سیاسی جماعتوں سے آنے والے افراد نے نئی جماعتوں میں شمولیت اختیار کرکے خود کو جیالا یا مسلم لیگی قرار دے کر اقتدار میں جگہ بنائی ہے، جبکہ حقیقی اور نظریاتی کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کو بلوچستان کے بارے میں اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، بلوچستان کے عوام کو ان کا آئینی حقِ ووٹ، حقِ حاکمیت اور اپنے وسائل پر اختیار دیا جائے، بصورت دیگر مسائل مزید پیچیدہ ہوتے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو میں کیا سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے موجودہ سیاسی صورتحال، بلوچستان میں حکومت سازی، عوام کے حقِ رائے دہی، سیاسی جماعتوں کے کردار، امن و امان کی صورتحال، بارڈر کی بندش اور ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی مسائل پر تفصیلی اظہار خیال کیا ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اس وقت جو لوگ پیپلز پارٹی یا مسلم لیگ ن کے نام پر حکومت کا حصہ بنے ہوئے ہیں، ان میں سے بڑی تعداد حقیقی اور نظریاتی کارکنوں کی نہیں ہے۔

مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ افراد نے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرکے نئی جماعتوں میں شمولیت اختیار کی اور خود کو ان جماعتوں کا جیالا یا کارکن قرار دے کر اقتدار میں جگہ بنالی انہوں نے کہا کہ یہی صورتحال مسلم لیگ ن کے حوالے سے بھی بلوچستان میں نظر آتی ہے۔ جو لوگ کسی سیاسی جماعت کے حقیقی اور دیرینہ کارکن ہوتے ہیں، انہیں نظر انداز کرکے مختلف جگہوں سے آنے والے افراد کو اہم عہدوں اور اقتدار میں شامل کیا جاتا ہے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.