اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کیخلاف سخت ردعمل کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو کسی ایک امریکی فوجی کے قتل پر کئی گنا زیادہ چکانا پڑے گی، عسکری قیادت کو ہدایات جاری کردیں، امریکی فوج کوئی بھی ردعمل دینے کیلئے تیار رہے۔ ایکس پر جاری اپنے پیغام صدر ٹرمپ نے کہا کہ جب بھی ایران کسی امریکی فوجی کو قتل کرے گا
اسے اس قتل کی کئی گنا قیمت ادا کرنا ہوگی۔اس حوالے سے واضح ہدایات پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں۔ان کے مطابق یہ ہدایت وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈینیل کین اور امریکی فوج کی پوری قیادت کو دی جا چکی ہے۔ایک اور بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو کو امریکا آمد پر کسی بھی صورت میں گرفتار نہیں ہونے دیں گے۔ نیتن یاہو ایران کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں
جس نے حالیہ عرصے میں 52ہزار بیگناہ مظاہرین کو ہلاک کیا اور گزشتہ 47برسوں سے امریکی فوجیوں اور دیگر افراد کو قتل کرتا آرہا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ گرفتاری صرف ان لوگوں کی ہونی چاہیے جنہوں نے ایران کو تباہی کے بھنور میں دھکیلا، اس مسئلے سے سابق صدور کو کئی سال پہلے ہی نمٹ لینا چاہیے تھا، لیکن وہ ایسا کچھ نہیں کرسکے۔