سیلاب و بارشوں کی تباہی کاریاں جاری، 17 افراد جاں بحق

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تیز بارش،فلیش فلڈز سے گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے اور گاڑیاں پانی میں بہہ جانے سے بچوں سمیت17افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، حادثات میں کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا،سیلابی ریلوں میں گاڑیوں کے بہہ جانے کے حادثات بھی پیش آئے،دریائے راوی میں پانی بڑھنے پر 42افراد پھنس گئے، جن کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا

کاغان اور ناران میں شدید بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہو گئیں،بھارت کے تھین،پونگ اور بھاکھڑا ڈیمز سے اخراج کی صورت میں راوی اور ستلج میں پانی کا بہا ؤبڑھنے کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارش اور فلیش فلڈز سے گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے باعث بچوں سمیت17افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا ہ میں تیز بارش اور فلیش فلڈز سے گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے باعث 12افراد جاں بحق جبکہ 15زخمی ہو گئے ہیں۔ تیز بارشوں اور فلیش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 14گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 13گھروں کو جزوی جبکہ ایک گھر مکمل منہدم ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع پشاور، لنڈی کوتل، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، چترال لوئر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، تور غر اور کرم میں پیش آئے۔دوسری جانب لنڈی کوتل میں ریسکیو 1122نے پاک افغان شاہراہ پر پھنس جانے والی 100سے زائد گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا،سیلابی ریلے میں تین گاڑیاں بہہ گئیں جن میں سے 6افراد کی لاشیں تلاش کر لی گئیں۔نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک کے صاحبزادہ ٹان میں سیلابی ریلے میں پھنسے 12افراد بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا، آدم زئی کے قریب فلیش فلڈ میں محصور 5 سے 6افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.