اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے خواجہ آصف کے کشمیریوں بارے بیان کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوے کہا ہے کہ اگر یہ ایسا نہیں کرتے تو اسے وفاقی حکومت کی پالیسی سمجھا جائے گا۔ ن لیگ والے جب مشکل میں ہوتے ہیں تو پاوں پکڑتے جب اقتدار میں ہوں تو گریبان پکڑتے ہیں۔ چار بار وزیراعظم بننے والا شخص اب آزادکشمیر کا وزیراعظم بن کر ان سے رہی سہی حق حکمرانی چھیننا چاہتا ہے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کشمیر کا آئندہ الیکشن انتہائی اہم ہے۔
عوام اس میں اپنے روشن مستقبل کے حق میں فیصلہ کریں، چاہتا ہوں قانون ساز اداروں میں کشمیری عوام کی نمائندگی ہو۔ انکا اپنا وزیر خارجہ ہو، این ایف سی فورم پر انکی آواز ہو۔ کشمیری اپنا حق حاکمیت صرف بارہ سیٹوں کی جدوجہد تک محدود نہ رکھیں۔ میر پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوں انہوں نے کہا میر پور کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں۔ یہاں الیکشن مہم کو عام سی بات نہیں سمجھتا۔ یہ جو الیکشن ہے تاریخ کا اہم ترین الیکشن ہے۔ اس الیکشن میں آپکا مستقبل ہے۔ ایسا فیاصلہ کرو کہ آزادکشمیر کا مستقبل روشن ہو۔ وسائل میں اضافہ ہو۔ ایسا فیصلہ کریں کہ ہم مل کر تاریخ رقم کریں انہوں نے کہا بھٹو نے ایک متفقہ آئین دیا۔
تاریخی کام کیا ملک کو ایٹم بم کا تحفہ دیا۔ شہیدبی بی نے تاریخ رقم کی ایک امٓر سے ٹکرا گئی۔ صدر زرداری نے بھی اٹھارہویں ترمیم کی صورت میں تاریخ رقم کردی۔ بی آئی ایس پی پر اصل معنوں میں عملدرآمد کرایا اب میں نے اپ سے مل کر تاریخ رقم کرنی ہے۔ میں آ زادکشمیر اور جی بی کے عوام کو انکے حقوق دلوانا چاہتا ہوں۔ حق حاکمیت حق ملکیت، حق روزگار یہ حقوق گلگت بلتستان کے عوام کو دلوا کر دکھاوں گا۔ آزادکشمیر کے عوام کو وہ حقوق دلوانا چاہتا ہوں جو پاکستان اور بھارت کے عوام کے پاس ہیں۔ ہم نے اپنے بڑوں کی جدو جہد کو آگے لے کر چلنا چاہتا ہوں۔