اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ میرپور کے عوام کے لیے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری خود کریں تو گھروں سے باہر نکلیں۔
عوام سے اپیل کی ہے کہ تیر کے نشان پر مہر لگائیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا تجربہ ہے کہ کسی بھی الیکشن کا بائیکاٹ کبھی کامیاب نہیں رہا، اس لیے عوام بھرپور انداز میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنے حقوق، حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور سچ و مفاہمتی کمیشن چاہتے ہیں
تو گھروں سے نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری خود کریں تو باہر نکلیں، تیر پر مہر لگائیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں تاکہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر ہی کرے۔