بھارت پاکستانی عوام اور حکومت کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہ سمجھے، دفتر خارجہ

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جموں و کشمیر تنازع اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے، بھارتی وزیر دفاع کا بیان جموں و کشمیر تنازع کے حقائق کو مسخ کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے بے بنیاد الزامات کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر پر قبضے سے توجہ ہٹانا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارتی حکومت علاقائی اور عالمی امن و سلامتی خطرے میں ڈالنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

بھارت پاکستانی عوام اور حکومت کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہ سمجھے، پاکستان کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ معرکہ حق کے دوران پوری قوم اور مسلح افواج نے اس عزم کا مظاہرہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت خطے میں دہشت گردی کی سرپرستی اور داخلی عدم استحکام سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، عالمی برادری بھارت کے مسلسل جارحانہ طرز عمل کا نوٹس لے۔بیان کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی ضمانت سلامتی کونسل کی قراردادوں میں ہے، اقوام متحدہ بھارت کو سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہ کرنے پر جوابدہ ٹھہرائے۔

قبل ازیں گزشتہ رات وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے بھی بھارتی وزیرِ دفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتتے ہوئے کہاتھاکہ بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات اس کے ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کے ریکارڈ کے باعث ناقابلِ اعتبار ہیں۔جموں و کشمیرسے متعلق گمراہ کن اور جھوٹے بھارتی بیانیہ پر شدیدردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پراپنے بیان میں کہا کہ بھارت سیاسی پروپیگنڈے کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ قانونی حقائق کو مسخ نہیں کر سکتا، پاکستان بھارتی وزیرِ دفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتا ہے،ایسے بیانات قانونی حقائق کو سیاسی پروپیگنڈے اور دھونس کے ذریعے مسخ کرنے کی ایک اور ناکام بھارتی کوشش ہے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.