اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بلوچستان کے ضلع بارکھان میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) مرید بگٹی شہید ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کھنہ چوکی کےقریب پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے پولیس گاڑی پر اچانک فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔