خیبر پختونخوا میں 24 دہشتگرد ہلاک، نوشکی میں 8 فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد جہنم واصل

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔سیکیورٹی فورسز کی بھارتی حمائیت یافتہ ‘فتنہ الخوارج’اور ‘فتنہ الہندوستان’کے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشنز، جامع مشترکہ آپریشنز کے دوران 32دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 28اور 29جولائی کی درمیانی شب، خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں علاقے کو کلیئر کرانے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ سینیٹائزیشن اور ٹارگٹڈ آپریشنز کئےَ

ان ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مختلف ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور ‘فتنہ الخوارج’سے تعلق رکھنے والے 24دہشت گرد ہلاک ہوئے، اسی دوران، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ متعدد آپریشنز کئے، جہاں شدید جھڑپ کے بعد ‘فتنہ الہند’سے تعلق رکھنے والے 8دہشت گرد مارے گئے، آپریشنز کے دوران دہشت گردوں کے زیرِ استعمال اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ بارودی مواد بھی برآمد کر کے تلف کر دیا گیا

علاقے میں موجود کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، وژن عزمِ استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز مہم پوری رفتار سے جاری رہیں گی، اور بیرونی سرپرستی اور معاونت سے چلنے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.