حکومت پورے صوبے کو پیپر لیس بنانے کی جانب گامزن ہیں، گورنر بلوچستان

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلوچستان کی رینکنگ اور اسکورنگ کو %42 فیصد سے بڑھا کر %82 فیصد تک پہنچانا ایک غیرمعمولی اور قابلِ تحسین کامیابی ہے۔ یہ نمایاں پیش رفت موثر قیادت، بہتر انتظامی اسٹریٹجی اور معیارِ تعلیم میں مسلسل بہتری کی عکاس ہے لہٰذا ضروری ہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور بازئی اور ان کی پوری ٹیم اپنی بھرپور توجہ یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے، غیرضروری اخراجات میں کمی لانے اور مالی نظم و ضبط کو مضبوط بنانے پر مرکوز رکھیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے 13ویں سینیٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ یونیورسٹی آف بلوچستان کے 13ویں سینیٹ اجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس کامران خان ملاخیل، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی، صوبائی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن صالح بلوچ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا نمائندہ حسنین، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان عبدالناصر دوتانی، ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جہانزیب مندوخیل، ایڈیشنل سیکرٹری جمیل احمد، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر غلام الرزاق اور رجسٹرار گل کاکڑ سمیت تمام سینیٹ ممبران موجود تھے۔

واضح رہے کہ گورنر بلوچستان، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اور صوبائی وزیر تعلیم یونیورسٹی آف بلوچستان کے تقریباً پانچ گھنٹے طویل سینیٹ اجلاس میں آخر تک موجود رہے جو تعلیم دوستی اور اپنے صوبہ کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے ان کا عزم ہے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.