بلوچستان کی معدنیات پر کسی کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے، اصغر اچکزئی

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبے کے کشیدہ حالات شاہراہوں کی بندش اور بڑھتی ہوئی بد امنی کی صورتحال میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے 8 اگست کو شہداء کی یاد میں چمن میں جلسہ جبکہ 17 اگست کو کوئٹہ میں زیارت اور اگست کے مہینے میں ہونے والے واقعات کے شہداء سانحہ 8 اگست کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائے گا جس میں دھرنے میں شریک تمام سیاسی جماعتوں اور سانحہ زیارت کے شہداء کے لواحقین کو بھی دعوت دی جائے گی۔

اپنے دیگر مرکزی اور صوبائی عہدیداروں (ر) سینیٹر داؤد خان اچکزئی، صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا، ثناء اللہ کاکڑ، عبید اللہ عابد، باری کاکڑ، جاوید کاکڑ، کے ہمراہ گزشتہ روز صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عثمان خان اچکزئی، حاجی نظام الدین کاکڑ، نذر پیر علی زئی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اصغر خانا چکزئی نے کہا کہ اجلاس میں ملک، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی مجموعی سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا بلوچستان اور پشتون علاقوں میں بڑھتی ہوئی بدامنی انتہائی تشویشناک ہے پہلے سیاسی کارکنوں کی لاشیں اٹھاتے تھے، اب ججز اور محافظ بھی محفوظ نہیں رہے سانحہ زیارت اور جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت نے کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں

جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر چیف جسٹس بلوچستان کی جانب سے ازخود سوموٹو نوٹس نہ لینا سوالیہ نشان ہے بلوچستان میں حالات منصوبہ بندی کے تحت خراب کئے جا رہے ہیں زیارت کے شہداء کے لواحقین کا دھرنا مستقبل کے تحفظ کے لیے تھا۔ جبکہ ایک بار پھر نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں لاش کی حوالگی کے لیے دھرنا دیا گیا ہے، حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے سوات خون میں نہا رہا ہے جبکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں دھرنے جاری ہیں بلوچستان کے متعدد اضلاع میں عملاً کرفیو کی صورتحال سے عوام دوچار ہیں اور لوگ خوف کی وجہ سے کراچی کا سفر کرنے سے بھی گریز کر رہے ہیں

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.