پاکستان کے عوام کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں،صادق عمرانی

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیرِ آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کو بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے غیر قانونی اقدام کیا تھا

5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے ایک ایسا فیصلہ کیا جس کے اثرات آج بھی پورے خطے میں محسوس کیے جاتے ہیں۔ آرٹیکل 370 اور 35A کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی گئی اور اسے دو وفاقی یونین ٹیریٹریز، جموں و کشمیر اور لداخ، میں تقسیم کر دیا گیا۔ بھارت نے اپنی طاقت سے اس اقدام کو قومی یکجہتی، بہتر حکمرانی اور ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا

جبکہ پاکستان اور کشمیری قیادت نے اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور تاریخی حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا، میر محمد صادق عمرانی نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام شروع دن سے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں، یومِ استحصال کشمیر عالمی برادری کے لیے سفارتی پیغام ہے کہ کشمیر کا مسئلہ ابھی تک حل طلب ہے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.