صوبے میں جہاں کرفیو اور آپریشن کی ضرورت ہوئی تو کرینگے، ضیاء لانگو

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیااللہ لانگونے کہا ہے کہ حکومت امن وامان کی صورتحال کو بہتر بناتے ہوئے قومی شاہراہوں کو سفر کے لئے محفوظ بنانے کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے اس کے لئے اگر جہاں کرفیو اور آپریشن کی ضرورت ہوئی تو کریں گے حکومت نے تاجروں اور دیگر کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن شامل ہوں گے۔

سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کے لئے فیک نیوز چلائی جاتی ہے ایسا کرنے والوں کو اپنا محاسبہ کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی اور انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم کے ہمراہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ تاجروں کے مطالبات جائز ہیں ان مسائل کو حل کرنے کے لئے حکومت سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھارہی ہے انہوں نے کہا کہ شہدا زیارت کمیٹی میں آل پارٹیز کے رہنما شریک تھے بلوچستان کے عوام کو گمراہ نہ کیا جائے سوشل میڈیا پر فیک نیوز چلائی جاتی ہیں ایسا کرنے سے عوام میں غلط تاثر پایا جاتا ہے فیک نیوز چلانے سے گریز کیا جائے۔ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے ذمہ دار ملک دشمن عناصر ہیں سب کا مطالبہ ہے کہ قومی شاہراہوں کو سفر کیلئے محفوظ بنایا جائے جہاں کرفیو اور آپریشن کی ضرورت ہوئی کریں گے بدامنی پھیلانے کے لئے دہشتگرد آسان ہدف تلاش کرتے ہیں اور اس پر وہ کوئی موقع نہیں چھوڑتے ملزم کرائم کے بعد اپنے گھر میں نہیں بیٹھتااسما جتک کے والد کے قتل میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس اور فورسز چھاپے مار رہے ہیں تا حال گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.