بلوچستان اسمبلی کو تحلیل کرکے شفاف انتخابات کرائے جائیں، مولانا واسع

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ آل پارٹیز کے رہنماؤں جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے امیر وسینیٹر مولانا عبدالواسع، سربراہ نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر اچکزئی نے بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتیں ایک مشترکہ اتحاد بنانے کی جانب بڑھ رہی ہے اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ بلوچستان اسمبلی کو تحلیل کرکے صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں اور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے جس کو پارلیمان میں بھیجے اسے کامیاب قرار دیا جائے بلوچستان کے حالات کی بہتری کیلئے ستمبر کے مہینے میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنس بلارہے ہیں

جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو شرکت دعوت دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں آل پارٹیز کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عیسیٰ خان روشان، احمد جان، میر اختر حسین لانگو، قادر نائل، زاہد اختر بلوچ بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ سردار کمال خان بنگلزئی، میر کبیر احمد محمد شہی، داؤد خان پیر علی زئی، مابت کاکا سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مولانا عبدالواسع نے کہا کہ گزشتہ روز آل پارٹیز کا تیسرا اجلاس اصغر خان اچکزئی کی صدارت میں ہواجس میں اہم فیصلے کئے گئے

حکومت زیارت سانحہ کے واقعہ سے متعلق معاہدے پر فی الفور عمل کرے اور صوبے کے حالات کی بہتری کیلئے مذاکرات اختیار کئے جائیں اور ہم آل پارٹیز کانفرنس منعقد کریں گے یہ آل پارٹیز کانفرنس ستمبر میں منعقد ہوگی جس کی سربراہی مولانا فضل الرحمن کریں گے انہوں نے بتایا کہ 5ستمبر کو نیشنل پارٹی کے دفتر میں تیسرا اجلاس منعقد ہوگاانہوں نے بتایا کہ آل پارٹیز کے اجلاس میں صوبے کی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیاآل پارٹیز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے سیاسی جماعتوں کو دیوار سے نہ لگایا جائے کیوکہ انہیں پارلیمان سے باہر نکال کر زور زبردستی سے حالات کو بہتر بنانے کا خمیازہ دیکھ لیا ہے جس کی وجہ سے حالات اس نہج پر جا پہنچے ہیں ہم نے پہلے ہی کہا تھا فارم 47والا سسٹم نہیں چلے گا

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.