ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق حکومتی سطح پر مشاورت کا عمل تیز

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق حکومتی سطح پر مشاورت کا عمل تیز ہوگیا،وزارت پارلیمانی امور اور وزارت قانون نے آئینی و قانونی پہلوؤں جائزہ لینا شروع کردیا۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق نئے صوبوں کے قیام کیلئے آئین کے آرٹیکل 239پر عملدرآمد لازم قرار دیا گیاہے

خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کی پہلے سے منظور شدہ قراردادوں کی کوئی اہمیت نہیں، صوبائی اسمبلی سے قبل سینیٹ اور قومی اسمبلی سے دوتہائی اکثریت سے آئینی ترمیم کرنا پڑیگی، نئے صوبوں کیلئے کم ازکم آئین کے 4آرٹیکلز میں ترمیم کرنا ہو گی۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل 1-51-59اور 106میں ترمیم کرنا ہو گی، صوبوں کی تعداد سینیٹ، قومی صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں میں ردوبدل کرناہوگا

خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کا بھی نئے سرے سے تعین کرنا ہو گا، آرٹیکل 239کے تحت بل سینیٹ یا قومی اسمبلی میں سیکسی ایک اجلاس میں پہلیپیش ہوگا۔سینیٹ،قومی اسمبلی سے دوتہائی اکثریت سے منظوری کے بعد بل صدر کے بجائے متعلقہ صوبائی اسمبلی کو بھیجنا ہو گا، آرٹیکل 239کے تحت صوبائی اسمبلی کو بل دو تہائی اکثریت سے منظور کرنا ہو گا، سینیٹ،قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے منظوری پرہی نیا صوبہ بن سکے گا۔صوبائی اسمبلی سے منظوری کے بعد بل توثیق کیلئے صدرمملکت کو بھیجا جائے گا، صدرمملکت کی منظوری سے نئے صوبوں کے قیام پر کارروائی کا آغاز ہو گا، صوبائی اسمبلی دو تہائی اکثریت سے بل منظور نہ کر سکی توساری کارروائی غیر موثر ہو جائیگی۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.