ایران اور پاکستان کاجلد از جلد آزاد تجارتی معاہدہ کو حتمی شکل دینے پر اتفاق

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ ایران اور پاکستان نے جلد از جلد آزاد تجارتی معاہدہ کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے یہ فیصلہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والی دسویں پاک۔ایران مشترکہ تجارتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جہاں دونوں ممالک نے باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ایوان صنعت و تجارت کو ئٹہ بلو چستان کے صدر حاجی محمد ایوب مر یا نی و دیگر نے پا ک ایرا ن فری ٹریڈ ایگرمنٹ (FTA)کو دونوں مما لک کی بزنس کمیونٹی کے لئے امید کی کرن قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہے

ایوان صنعت و تجارت کو ئٹہ بلو چستان کے ایک دیرینہ مطا لبے پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا ہے اس سلسلے میں چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان نے صوبے کی تجارت پیشہ افراد کی آواز بن کر ہر فورم پر صدائے حق بلند کی تھی بلکہ اسے جوائنٹ بارڈر کمیٹی کے ایجنڈے میں بھی شامل کیا اس معاہدے سے پا ک ایران تجارتی تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچیں گے، انہوں نے کہا کہ آزاد تجارتی معاہدہ صرف ایک اقتصادی پیش رفت نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون کی علامت بھی سمجھا جا رہا ہے۔

معاہدے میں سرحدی منڈیوں، بارٹر ٹریڈ اور زرعی تجارت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے۔ ہمیں امید ہے کہ معاہدے کے تمام معاملات کو جلدمکمل کر کے اس پر دستخط کئے جا ئیں گے اس معاہدے سے دونوں برا در اسلامی مما لک کو معاشی فوائد ملیں گے بلکہ بزنس کمیونٹی اور عوام بھی خوشحال ہو گے،انہوں نے کہا کہ چیمبر آ ف کامرس نے صو بے کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ کیا گیا ایک اور وعدہ وفا کر دیا ہے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.