ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکہ کے سامنے 6شرائط رکھ دیں

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کے لیے امریکا کے سامنے 6شرائط رکھ دی ہیں، جن میں ایران کو دھمکیاں نہ دینے، جنگ کے خاتمے، بحری ناکہ بندی ختم کرنے اور امریکی افواج کو خطے سے ہٹانے سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطباق قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ذوالقدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی کے لیے امریکہ کو ایران کے ساتھ اپنے رویے میں بنیادی تبدیلی لانا ہوگی

ایران کو کسی بھی وقت اور کسی بھی زبان میں دھمکایا یا ایرانی قوم کی توہین نہیں کی جانی چاہیے۔انہوں نے امریکہ کے سامنے مطالبات رکھتے ہوئے کہا کہ ایران اور اس کے اتحادیوں پر مسلط جنگ کو مستقل طور پر ختم کیا جائے، ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کی جائے اور ایرانی سرحدوں کے اطراف موجود امریکی افواج کو واپس بلایا جائے، جنگ کے دوران ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا مکمل اور بلاکمی ہرجانہ ادا کیا جائے۔قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام پر عائد تمام غیرمنصفانہ اور غیرقانونی پابندیاں ختم کی جائیں، ایران نے اپنے منجمد اثاثے بھی غیرمشروط طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اگر امریکہ نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو آبنائے ہرمز دوبارہ مکمل طور پر نہیں کھولی جائے گی، جنگ ہو یا مذاکرات، ایران اپنے مقف اور ارادوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس سے قبل کہا تھا کہ آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راستہ کھولنے کے معاملے پر عمان کے ساتھ معاہدہ طے پانے کے قریب ہیں، ایرانی مسلح افواج نے آبنائے ہرمز میں ایک نیا راستہ بھی تیار کر لیا ہے، تاہم اس کا مطلب آبنائے ہرمز کا مکمل طور پر دوبارہ کھلنا نہیں، اس کا انحصار دیگر عوامل پر ہوگا، امریکہ کو مفاہمت کی یادداشت کی خلاف ورزیوں کا ازالہ کرنا ہوگا، موجودہ صورتحال امریکہ کی جانب سے مفاہمت کی یادداشت کی خلاف ورزی کا نتیجہ ہے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.