سلمان خان کی رہائشگاہ کے باہر تعینات پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔سپر اسٹار سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر تعینات ممبئی پولیس کا اہلکار چل بسا۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کانسٹیبل کی ڈیوٹی اداکار کے گیلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر تھی۔رپورٹ کے مطابق کانسٹیبل گنیش رائٹے ممبئی پولیس کی ٹیم کے ساتھ تعینات تھا

شام تقریبا 6 بجے اس نے دیگر پولیس اہلکاروں سے طبیعت کی خرابی کی شکایت کی، جس کے بعد اسے علاج کے لیے فورا اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم اسپتال پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق خدشہ ہے کہ رائٹے کو ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا۔ تاہم اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے اور موت کی اصل وجہ طبی رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔یہ واقعہ سلمان خان کی سکیورٹی سخت کیے جانے کے دوران پیش آیا ہے۔ یاد رہے کہ 2024میں سلمان خان کے قریبی دوست اور مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیق کے قتل کے بعد اداکار کی سکیورٹی کو وائی پلس(Y-plus)کیٹیگری میں اپ گریڈ کر دیا گیا تھا۔

سکیورٹی میں یہ اضافہ سلمان کو 1990کے دہائی کے کالے ہرن کیس کے سلسلے میں لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ملنے والی مسلسل دھمکیوں کے بعد کیا گیا جس نے بابا صدیق کے قتل کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔اکتوبر 2024میں بابا صدیق کے قتل سے قبل اسی سال اپریل میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے ممبئی میں سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر کئی رانڈ فائرنگ کی تھی۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.