سوراب،گدر:فضائی حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد جاں بحق

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔سوراب، گدر: بلوچستان کے علاقوں سوراب اور گدر میں گزشتہ رات پاکستانی جیٹ طیاروں کی جانب سے مبینہ فضائی حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں

 

، جن کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فضائی حملوں کے دوران شہری آبادی میں موجود گھروں کو نشانہ بنایا گیا، جس سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔

 

حملوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی مراکز صحت منتقل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

 

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، تاہم جاں بحق اور زخمی افراد کی حتمی تعداد اور شناخت کے حوالے سے سرکاری سطح پر تاحال مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.