مجھے اپنے بھارتی مداح یاد آتے ہیں،عاطف اسلم

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہےکہ انہیں اپنے بھارتی مداح یاد آتے ہیں۔

 

عاطف اسلم نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی ماضی کے کئی قصوں کو یاد کرتے ہوئے بالی وڈ میں ان کی خوشگوار یادوں پر نظر ڈالی۔

 

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گلوکار نے کہا کہ میں ‘بارڈر لیس میوزک’ (Borderless Music) نامی ایک نئے پروجیکٹ پر کام کررہا ہوں جس میں، میں نوجوان فنکاروں، سینئرز، جونیئرز، لیجنڈز، موسیقاروں، نغمہ نگاروں اور دیگر کئی لوگوں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہوں اور بہت سا نیا میوزک آپ تک پہنچنے والا ہے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.