امریکی فوجی ہیلی کاپٹر ٹیکساس میں گر کر تباہ، 2 اہلکار ہلاک

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔امریکی ریاست ٹیکساس میں امریکی فوج کا اے ایچ-64اپاچی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فورٹ ہڈ فوجی اڈے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر سیلاڈو کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوا۔

پولیس کو مقامی وقت کے مطابق تقریبا 1بج کر 33منٹ پر سیلاڈو گاں کے جنوب میں واقع کھیتوں میں ہیلی کاپٹر کے ملبے کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے اہلکاروں نے ملبے کے ساتھ بڑے پیمانے پر آگ بھی دیکھی۔

حادثے میں دونوں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔حکام کی جانب سے حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر کی سرگرمی یا حادثے کی وجوہات کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت ان کے اہل خانہ کو اطلاع دینے کے بعد جاری کی جائے گی۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.