عمران خان ڈیل نہیں کررہیحکومت کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے،بیرسٹر گوہر

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے کہا ہے کہ عمران خان کوئی ڈیل نہیں کررہے، میری درخواست ہے عمران خان کے علاج سے متعلق سپریم کورٹ کے آرڈر پرعملدرآمد ہونے دیا جائے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نظرثانی درخواست کوکوئی نمبر تاحال الاٹ نہیں ہوا، میری درخواست ہے کہ اس آرڈر پرعملدرآمد ہونے دیں، اس آرڈر تک پہنچتے پہنچتے بڑا ٹائم لگ گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جنہوں نینورین نیازی کی ملاقات کاوعدہ کیا تھا وہ پورا کیا، اسے سراہتا ہوں، نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات کے بعد میری بات نہیں ہوئی تاہم انہوں نیملاقات کے بعد بات نہ کرکے الفاظ کا لحاظ رکھا ہے۔ بیرسٹرگوہر نے کہاکہ عمران خان کوئی ڈیل نہیں کررہے

 

، بانی پی ٹی آئی کے جیل میں رہنے کو ناحق سمجھتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے کہا ہے کہ بڑی مشکل اور طویل عرصے بعد ہم اس فیصلے پر پہنچے ہیں ،میں دونوں فریقین سے کہوں گا کہ اس کو سبوتاژ نہ کریں ،امید ہے اس فیصلے پر عملدرآمد ہوگا،میں مقتدرہ اور حکومت سے درخواست کروں گا کہ اس فیصلے پر عملدرآمد ہونے دیں ۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے، ہم نے ہر طرح کی انڈرٹیکنگ دی ہے ،میں ان لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے کل ہماری ملاقات کروائی۔انہوں نے کہا کہ بڑی مشکل اور طویل عرصے بعد ہم اس فیصلے پر پہنچے ہیں

 

،میں دونوں فریقین سے کہوں گا کہ اس کو سبوتاژ نہ کریں ،سپریم کورٹ میں حکومت کی جانب سے اپیل دائر کی گئی ہے لیکن اس کو نمبر الاٹ نہیں ہوا،مجھے امید ہے کہ اس فیصلے پر عملدرآمد ہو گا ،ہم نے کل بھی بولا تھا کہ فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے گا ۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.