سنجاوی،خشک ڈیم دھماکے سے تباہ،ڈیم کونامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا
اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سنجاوی کے علاقے کلی سیلرہ میں واقع خشک ڈیم کو گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق 6 سے 7 مسلح افراد نے رات کی تاریکی میں ڈیم کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دھماکے سے ڈیم کو شدید نقصان پہنچا اور اس کا ڈھانچہ تباہ ہوگیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و تشویش کی فضا پیدا ہوگئی، جبکہ مقامی لوگوں میں ڈیم کو نشانہ بنائے جانے پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام اور سیکیورٹی اداروں نے کارروائی شروع کردی اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
حکام کی جانب سے واقعے کی نوعیت، دھماکے میں استعمال ہونے والے مواد اور ڈیم کو نشانہ بنانے کے محرکات کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واقعے میں کسی جانی نقصان کی فوری طور پر اطلاع نہیں ملی۔
مزید حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔