اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف حکومت کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست اعتراض عائد کرکے واپس کردی۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے حکومت کی نظرثانی درخواست کا جائزہ لینے کے بعد اس پر متعدد اعتراضات عائد کیے، جس کے بعد درخواست واپس کر دی گئی۔ حکومت نے عدالت عظمیٰ کے عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کرتے ہوئے درخواست دائر کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراضات دور کیے جانے کے بعد درخواست دوبارہ دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ حکومتی درخواست میں عدالت کے سابقہ حکم پر نظرثانی اور ہسپتال منتقلی سے متعلق فیصلے کو واپس لینے کی استدعا کی گئی تھی۔