سرانان تھانہ مسلح افراد کے حملے میں مکمل طور پر تباہ عمارتوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچاعلاقے میں سکیورٹی سخت

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سرانان کے علاقے میں مسلح افراد نے تھانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سرانان تھانہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

 

ذرائع کے مطابق حملے کے دوران مسلح افراد کی جانب سے تھانے پر شدید کارروائی کی گئی، جس سے عمارت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی صورتحال مزید حساس ہوگئی، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

 

حملے میں کسی جانی نقصان یا اہلکاروں کے زخمی ہونے سے متعلق فوری طور پر حتمی اطلاعات سامنے نہیں آسکیں۔

واقعے کے بعد متعلقہ حکام کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ حملے میں ملوث مسلح افراد کی تلاش کے لیے کارروائی بھی شروع کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.