فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جمہوریہ کانگو کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں وفد کے سربراہ چیف آف ڈیفنس، لیفٹیننٹ جنرل بانزا مویلامبوے جولز نے فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

 

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی و سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور دوستانہ تعلقات کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور کانگو کے چیف آف ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل بانزا مویلامبوے جولز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی شعبے میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

 

دونوں جانب سے سکیورٹی کے موجودہ چیلنجز اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے، عسکری روابط بڑھانے اور سکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مؤثر بنانے کے مختلف پہلوؤں پر بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں فریقوں نے دفاعی تعاون کو باہمی مفاد میں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.