مستونگ،کھڈکوچہ باغ میں کام کرنے والے مزدوروں پر ڈرون حملہ، 4 جاں بحق، 3 زخمی

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مستونگ کھڈکوچہ کے علاقے گیت کے مقام پر باغ میں کام کرنے والے مزدوروں پر مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں علی رضا مینگل، نصیب اللہ ابڑو اور خالد حسین شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد باغ میں مزدوری کا کام کر رہے تھے۔

واقعے کے بعد سکیورٹی اور امدادی اداروں نے علاقے میں کارروائیاں شروع کر دیں، جبکہ حملے کی نوعیت اور دیگر تفصیلات سے متعلق مزید معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔ واقعے کے محرکات اور حملے میں استعمال ہونے والے ڈرون سے متعلق حکام کی جانب سے تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.