مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وفاقی وزارتِ پیداوار نے مہنگے داموں درآمد کی گئی چینی کو کم قیمت پر برآمد کرنے کی اجازت دے دی، جس کے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے درآمد کی گئی چینی کی برآمد کی اجازت ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ملک میں مقامی سطح پر دستیاب نسبتاً سستی چینی کی برآمد کا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے باعث درآمدی چینی کو کم قیمت پر بیرونِ ملک فروخت کرنے سے سرکاری خزانے پر اضافی مالی بوجھ پڑ سکتا ہے۔

وزارتِ پیداوار کے ذرائع کے مطابق تقریباً ڈھائی لاکھ ٹن مقامی سستی چینی کی برآمد سے متعلق فیصلہ تاحال زیرِ التوا ہے، جبکہ دوسری جانب مہنگی درآمد شدہ چینی کی برآمد کی اجازت دے دی گئی ہے۔ متعلقہ حلقوں میں اس پالیسی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں ملکی وسائل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.