پنجگور ،ٹریفک حادثہ، 4خواتین سمیت5افراد جاں بحق ،2بچے زخمی

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔پنجگور گوران میں ٹریفک کا ہولناک حادثہ ایک ہی خاندان کی 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق پنجگور شہر سے 60 کلو میٹر دور گوران کے مقام پر تربت جانے والی ایک کاردوسری گاڑی سے ٹکرا گئی

جس کے نتیجے میں 4خواتین سمیت5افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہہ 2بچے زخمی ہوگئے جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پروم سے بتایا جاتا ہے ریسکیو ٹیموں نے حادثے کے بعد نعشوں اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچادیاجہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ پنجگور تربت روڈ گوران میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی فیملی کے5افراد جاں بحق، 2کمسن بچے شدید زخمی پنجگور تربت روڈ گوران کے علاقے کار گاڈی اور ایرانی دوہزار گاڈی میں خوفناک ٹریفک حادثے چار خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو کمسن بچے شدید زخمی ہوگئے ہیں

پولیس کے مطابق حادثہ ایک 2000ایرانی گاڑی اور ایگزیو کار کے درمیان تصادم کے نتیجے کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں چار خواتین اور ایک نوجوان جمشید ولد عبیداللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جاں بحق افراد کا تعلق پنجگور کی تحصیل پروم سے بتایا جاتا ہے دو کمسن بچوں کو طبی امداد کیلئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے پولیس حادثے کی تحقیقات کررہی ہے ۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.